Arshi khan

लाइब्रेरी में जोड़ें

دوستی کے رنگ

Urdu Novels Romantic 2021

دوستی کے رنگ 
از اقصیٰ فاطمہ 
قسط نمبر4

وہ چاروں اس وقت کینٹین میں بیٹھے تھے ان کا ٹیسٹ بہت اچھا ہوگیا تھا 
مجھے سچ میں اتنی ٹینشن تھی اس ٹیسٹ کی عمر نے ان تینوں سے کہا کیوں تیاری تو پوری تھی نہ 
ارسل نے عمر کو دیکھ کر کہا 
یاہاہا یاد ہے سر منیب سے ٹکر ہوٸ تھی ان کے سامنے آتے ہی مجھ ڈر لگتا ہے 
اور آج ان کا ہی ٹیسٹ تھا نہ 
لیکن شکر آج ان کا موڈ ٹھیک تھا 
ہاں یار واقعی معاذ نے بھی اس کی ہاں میں ہاں ملاٸ 
اب بس آگے منزل قریب ہی ہےارسل نےکہا 
معاذ اور نوفل نے ایک ہی فیلڈ کا انتخاب کیا تھا وہ دونوں چاٸلڈ اسپیشلسٹ میں تھے 
جب کے ارسل نے سرجری کی فیلڈ اپنے لیے منتخب کی تھی 
اور 
عمر نے ہارٹ اسپیشلسٹ بنا تھا 
معاذ سن عمر نے معاذ کو آواز دی جو 
رابیل کو اپنے ٹیسٹ کا بتا رہا تھا جبکہ نوفل اور ارسل اگلی کلاس کے بارے میں بات کرہے تھے
وہ دونوں بھی عمر کی طرف متوجہ ہوۓ 
ہاں بولو اس نے موبائل کو جیب میں رکھتے ہوۓ کہا
تیرا نکاح تو ہوچکا ہے اور ہماری ڈگری بھی کمپلیٹ ہونے والی ہے پھر تیری شادی ہوجاۓ گی نہ 
ہاں میری کیا تمسب کی بھی آگے پیچھے ہوجاۓ گی تو معاذ نے اس کی بات کا جواب دیا 
ہاں لیکن ہماری تو ابھی منگنی بھی نہیں ہوٸ 
عمر تو کہنا کیا چاہتا ہے نوفل نے اس سے کہا اُسے پتہ تھا وہ کوٸ سیدھی بات تو کرنے والا نہیں تھا 
ہاں سنو مجھے یہ کہناہے کہ معاذ تو شادی کے بعد بھول تو نہیں جاۓ گا نہ
اسنے کہتے ہوۓ ارسل کو اشارہ کیا 
ہمممم عمر یہ بھول جاۓ گا ارسل نے بھی عمر کا ساتھ دیا 
کیا ہوگیا ہے تم۔لوگوں کو شادی ہوگی 
یاداشت نہیں جاۓ گی میری 
لیکن اب تو ہمیں ٹاٸم نہیں دے گا نہ نوفل بھی سمجھ گیا تھا 
ارے
سچ ایسا کچھ نہیں ہوگا تم۔لوگ تو میرے دل میں رہتے ہو تم لوگوں کو کیسے ٹاٸم نہیں دونگا 
کہنے کی باتیں ہے ابھی ہوٸ نہیں ہے نہ اس لیے ایسے بول رہا ہے 
جب ہوجاۓ گی تب تو صرف بھابھی ہی ہونگی تیرے دل میں ہمیں تو لات مار کے نکال دے گا دل سے دیکھنا 
عمر کہاں اتنی آسانی سے چھوڑنے والا تھا ہاں ہاں ایسا ہی ہوگا 
نوفل نے بھی عمر کا ساتھ دیا 
بلکل نہیں ایسا کچھ نہیں ہوگا عمر تو یقین کر میرا میرے لیے میرے دوستوں کی اپنی الگ جگہ ہے اور اور رابیل کی اپنی ہے 
تم لوگ تو میری زندگی ہو معاذ جذباتی ہو چکا تھا 
ہاہاہاہاہاہا 
عمر اپنا قہقہ روک نہیں پایا نوفل اور ارسل بھی ہسنے لگے 
ارے معاذ میری جان ہم۔مذاق کر رہے تھے 
عمر نے معاذ کو گلے لگاتے ہوۓ کہا
عمر تو پٹے گا ایک دن تو چپ نہیں رہے سکتا نہ 
تم لوگ میرا مذاق بنا رہے تھے بات مت کرو وہ ناراض سا بیٹھ گیا 
ارے یہ عمر نے اشارہ کیا تھا مجھے 
میں نے کچھ نہیں میں نے بھی ارسل 
اور نوفل نے معاذ کو منانے کی کوشش کی 
کچھ بھی ہو ایک بات تو پتہ چلی 
کہ معاذ کتنی محبت کرتا ہے ہم۔سے 
ہے نہ ارسل نوفل تو پٹے گا سچ میں عمر 
معاذ نے اٹھتے ہوۓ وارننگ دی 
ہاہاہا معاذ تیرا جیسا کوٸ نیہں آٸ لو یو 
یار اس نےاُسے گلے لگاتے ہوۓ کہا ہم بھی ہیں یار نوفل اورارسل بھی آگے آۓ 
تھے انکی دوستی ہی انکی طاقت تھی 
یہ جو رشتہ ہے دوستی کا 
سب رنگوں سے پیارا ہوتا ہے
زندگی کےسب رنگوں کا 
حسین رنگ ہوتا ہے
جس رشتے میں پڑے نہ لفظوں کی 
ضرورت 
وہ رشتہ دوستی کا کہلاتا ہے 💙💜❤💛
٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠
لڑکی کون ہو تم زبیدہ بیگم نے اپنے سامنے کھڑی لڑکی کو گھورا 
وہ انھیں کچھ جانی پہچانی سی لگ رہی تھی 
مجھے پہچانے دادی ماں 
اس کے منہ سے یہ الفاظ سن کر وہاں موجود سب خواتین حیران ہوٸیں تھیں 
کیا کہہ رہی ہو لڑکی تم 
زبیدہ بیگم نے اس سے کہا 
میں آپ کے بیٹے حفیظ کی بیٹی ہوں اس نام نے وہاں ایک سناٹہ طاری کردیا تھا
٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠
کیسا جارہا ہے کیپٹن تمہارا کام 
سر آپ تو کیپٹن نہ بولیں کیسے نہ بولوں تمہیں یہ نام بھی تو میں نے دیا ہے 
تم جانتے ہو نہ یہ میشن ہمارے لیے کتنا ضروری ہے 
جی سر میں جانتا ہوں
 کیپٹن اس میشن کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے 
اسی لیے تمہاری دنیا کیے سامنے ایک لگ ہی پہچان ہےاوراس پہچان کو قاٸم رکھنا تمہارے لیے تمہارے رشتوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے 
جی سر آپ بے فکر رہیں یہ بات کسی کو بھی پتہ نہیں ہے 
ہمیں تم سے یہی امید ہے کیپٹن 
٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠
اسکے آتےہی وہاں موجود تمام لوگ کھڑے ہوگۓ تھے اس کہ دہشت ہی اتنی تھی کہ 
سب کانپ رہے تھے آخر بلیک آٸ کی آمد جو ہوگٸ تھی

   1
0 Comments